مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جھانگیر نے حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر ہونے والے حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ غاصب اور جعلی صہیونی حکومت اپنے وجود کو دہشت گرد تنظیموں کی شرپسند کاروائیوں کی مرہون منت سمجھتی ہے۔ صہیونی حکومت کی بقاء بھی دہشت گرد حملوں میں پنہاں ہے۔
جھانگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت اپنے تخریبی کردار کی وجہ سے دنیا میں پہلے سے زیادہ منفور ہوگئی ہے اسی لئے عالمی سطح پر اس کی مذمت کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد اسلامی جمہوری ایران یقینی طور پر جواب دے گا۔ امریکہ کا اس حملے میں کردار ناقابل انکار ہے کیونکہ امریکہ نے ماضی میں اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ہنیہ پر حملے کے فورا بعد عدالت کے سربراہ کے حکم سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
جھانگیری نے اس حوالے سے کسی کی گرفتاری کے بارے میں کہا کہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
آپ کا تبصرہ